English   /   Kannada   /   Nawayathi

الحدیدہ میں حوثی باغیوں کی لڑائی دم توڑنے لگی، لیڈر شپ خوف اور دباؤ کا شکار

share with us


عرب اتحادی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حوثیوں کے زیرتسلط علاقوں میں انکے ٹھکانوں پر شدیدگولہ باری


صنعاء:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں عرب اتحادی فوج کی معاونت سے برسر پیکار یمن کی سرکاری فوج اور حوثی شدت پسندوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق الحدیدہ میں جنگ کا پانسہ پلٹنے لگا ہے اور باغیوں کی جنگ اپنی سانسیں توڑ رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس وقت الحدیدہ میں گلی کوچوں میں یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ عرب اتحادی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حوثیوں کے زیرتسلط علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جا رہی ہے۔ شہر کے جنوبی حصے میں الحدیدہ یونیورسٹی کے اطراف میں گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں جب کہ الثورہ اسپتال اور مشرق میں 22 مئی کے مقامات پر خون ریز تصادم کی خبریں آ رہی ہیں۔درایں اثنا الحدیدہ میں حوثی لیڈر شپ خوف کا شکار ہے اور باغیوں کی صفوں میں تیزی کے ساتھ پھوٹ پڑ رہی ہے۔ اس بار نچلی صفوں کے بجائے حوثیوں کی اعلی قیادت منحرف ہونے کی تیاریاں کررہی ہے۔ حوثیوں کو یہ مشکل ایک ایسے وقت میں درپیش ہے جب دوسری جانب محاذ جنگ پر انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ذرائع کے مطابق حوثی لیڈر شپ اس وقت سخت خوف اور دباؤ میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے اہم حوثی عناصر حکومت کے ساتھ ملنے لگے ہیں۔ حوثیوں کی صفوں میں پھوٹ اوربغاوت روکنے کے لیے اہم شخصیات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ حوثی حکومت کا وزیر مواصلات عبدالسلام الجابر، نائب وزیر تعلیم عبداللہ الحامدی اور وزیر خارجہ ھشام شرف حوثیوں سے منحرف ہونے کے بعد سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا