English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک جنگی طیاروں کی شمالی عراق میں بمباری، 14 کرد جنگجو ہلاک

share with us


جنگجوؤں کے کئی ٹھکانے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا،ترک فوج کا بیان


استنبول:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترک فوج کی شمالی عراق میں بمباری کے دوران کردستان ورکز پارٹی کے کم سے کم 14 جنگجو ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ ترک فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ شمالی عراق میں کی جانے والی کارروائی میں کم سے کم 14 کرد جنگجوؤں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ علیحدگی پسند کرد جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران ان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ترک، امریکا اور یورپی یونین نے کردستان ورکرز پارٹی وک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ ترکی اس گروپ کے خلاف اپنے ملک کی سرحدوں سے باہر بھی حملے کرتا رہتا ہے۔کردستان ورکرز پارٹی قریبا 3 عشروں سے مشرقی ترکی میں علیحدگی کی جنگ لڑ رہی ہے اوراب تک اس کے کم سے کم 40 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا