English   /   Kannada   /   Nawayathi

قومی یومِ تعلیم کے موقع پر مولانا آزاد کو یاد کیا گیا!

share with us

ہندوستان میں تعلیم کے فروغ میں مولانا کا اہم کردار: شمس الہدی قاسمی

آنند نگر/ مہراج گنج:12؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) ہر سال 11 نومبر کے دن مولانا ابو الکلام آزاد کی پیدائش کے موقع پر قومی یومِ تعلیم منایا جاتا ہے ، مولانا کی شخصیت، خدمات نیز تعلیم کے میدان میں ان کے اہم کارناموں سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان کی آزادی کی تاریخ مولانا آزاد کے بغیر نا مکمل ہے، مولانا آزاد کی ولادت 11 نومبر 1888 کو مکہ مکرمہ میں ہوئی، اس کے بعد ان کا خاندان ہندوستان منتقل ہوگیا، مولانا عالمِ دین، سیاست داں، صحافی،مصلح، دانشور، ادیب اور خطیب بھی تھے۔ مولانا ماہرِ تعلیم نہیں تھے مگر تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات اور کارنامے کسی ماہرِ تعلیم سے کم نہیں ہندوستان کی آزادی کے بعد مولانا پہلے وزیرِ تعلیم بنائے گئے اور 11 سال تک اس عہدے پر فائز رہے، اس درمیان انهوں نے تعلیم کے میدان میں بے شمار کارنامے انجام دیئے، یہی وجہ ہے کہ ان کی پیدائش کے دن کو ہر سال قومی یومِ تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مذکورہ باتوں کا اظہار خیال حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے کی انھوں کہا کہ ہندوستان میں تعلیم کے فروغ میں مولانا کا اہم کردار ہے مولانا کے تعلیمی منصوبے اور تجاویز آج بھی اہمیت کے حامل ہیں اگر حکومتیں ایماندری کے ساتھ قومی یوم تعلیم کے موقع پر مولانا آزاد کے تعلیمی منصوبے پر کام کریں تو ہندوستان تعلیم کے میدان میں ایک انقلاب برپا کر سکتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کے افکار و خیالات کے نظریہ کے علماء کی آج بہت شخت ضرورت ہے جو علوم دین کے ساتھ ساتھ سماجی و سیاسی حالات پے بھی گہری نظر رکھنے والے لوگ ہوں اور سیاست میں بھی ان کا عمل دخل ہو ایسے علماء کی بہت سخت ضرورت ہے۔ اور ہمارے علماء کرام اپنے مدارس کےاسٹیج سے نہ صرف علوم دینیہ سے لوگوں کو وابستہ کریں بلکہ سیاست سے بھی اپنی وابستگی اپنی شایان شان سمجھیں اور اسکو کوئی ایسی چیز نہ سمجھیں کہ یہ تو ایسے لوگوں کا کام ہے جو غیر مہذب ہوں بلکہ قیادت امارت سیاست یہ خلفائے راشدین سے ثابت ہے۔ اور خلفائے راشدین اگر سیاست نہ کئے ہوتے تو پھر آج دین اسلام یا اسلامی حکومت سعودی عرب  میں بھی برقرار نہیں ہوتی۔

ٹرسٹ کے صدر شمس الضحی خان نے کہا کہ ہم قومی یوم تعلیم کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ مولانا کی خدمات اور تعلیمی منصوبے اگلے نسلوں تک منتقل کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم خود عمل کرکے ہندوستان کو مثبت اور ترقی کی راہ پر لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سراج احمد مینیجنگ ڈائریکٹر چیریٹیبل آئی ہاسپیٹل، محمد شاہد خان، رفیع اللہ لاری، حافظ شعیب احمد، حافظ فضل الرحمان، شمشاد احمد، شفیق پردھان کے علاوہ سماجی و سیاسی شخصیات موجود تھیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا