English   /   Kannada   /   Nawayathi

امت شاہ کب بدلیں گے اپنا نام : اویسی کا طنز

share with us

:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)​​​​​​​آئے روز بی جے پی لیڈران اور ہندوتوادی تنظیموں کی جانب سے مسلم علاقوں اور شہروں کے ناموں کی تبدیلی کو لےکر زور پکڑتے مطالبات کے بعد اب ناموں کی تبدیلی کا ایک مطالبہ بی جے پی سے ایسا کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے ہوش ٹھکانہ آگئے ہیں  مؤرخ عرفان حبیب کی بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کو اپنا نام تبدیل کرنے کی صلاح دینے کے بعد نئے تنازع کو ہوا مل گئی ہےاسی سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے بی جے پی  کے قومی صدر پر سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ شاہ اپنا نام کب تبدیل کررہے ہیں؟
واضح رہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے ذریعہ اترپردیش کے شہروں کے نام بدلے جانے کو لے کر اپوزیشن پہلے سے ہی سرکار  پر حملہ آور ہیں۔

اویسی نے ایک جلسہ کے دوران کہا ' یوپی میں شہروں کے نام بدلے جارہے ہیں۔ الٰہ آباد کا نام بدل دیا، آگرہ کا نام تبدیل کیا جارہا ہے، فیض آباد کا نام بدل دیا گیا' میڈیا رپورٹز کے مطابق انہوں نے آگے کہا 'امت شاہ اپنا نام کب تبدیل کررہے ہیں شاہ تو فارسی لفظ سے ماخوذ ہے'

اس سے قبل اتوار کو تاریخ داں عرفان حبیب نے کہا کہ بی جے پی کو پہلے اپنے پارٹی صدر امت شاہ کا نام بدلنے پر دھیان دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا تھا' ان کا سر نیم شاہ ایرانی لفظ سے ماخوذ ہے، نہ کہ گجراتی' اے ایم یو کے 87 سالہ پروفیسر امریٹس عرفان نے کہا تھا ' یہاں تک کہ گجرات نام بھی ایران سے ماخوذ ہے۔ پہلے اسے گجراترا بولا جاتا تھا۔ اس ریاست کا نام بھی تبدیل کیا جانا چاہیے'

عرفان حبیب نے کہا ' بی جے پی سرکار کے ذریعہ شہروں کا نام بدلنا آر ایس ایس کی ہندوتو پالیسی کا حصہ ہے۔ پاکستان میں جو بھی چیز اسلامک نہیں تھی اسے ختم کردیا گیا، اسی طرح آر ایس ایس اور ہندوادی تظیم ملک میں اس ہر چیز کا نام بدلنا چاہتے ہیں جو نان ہندو یا خاص طور پر اسلامک  ہیں'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا