English   /   Kannada   /   Nawayathi

نہیں رہے مرکزی وزیر اننت کمار ، کینسر کے مرض میں مبتلا تھے مرکزی وزیر ،کرناٹک میں ایک روزہ سرکاری تعطیل

share with us

بنگلور:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر اننت کمار کا طویل علالت کے بعد ان کے آبائی شہر بنگلور میں آج انتقال ہوگیا۔ وہ 59 برس کے تھےان کا علاج لندن اور نیو یارک میں بھی ہوا اور 20 اکتوبر سے بینگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ذرائع کے مطابق اننت کمار کا علاج بینگلورو کے شنکر کینسر اسپتال میں چل رہا تھا اور کچھ روز سے وہ وینٹیلیٹر پر تھے۔ اننت کمار بی جے پی کے ایک بڑے رہنما تھے اور اس وقت ان کے پاس دو دو وزارتوں کی ذمہ داری تھی ۔ سال 2014 میں ان کو کیمیکلس انیڈ فرٹلائزرس کا وزیر بنایا گیا تھا اور سال 2016 میں ان کو پارلیمانی امور کی بھی ذمہ داری دے دی گئی تھی ۔ ان کے دوسری سیاسی پارٹی کے رہنماؤں سے اچھے تعلقات تھے۔اننت کمار بینگلورو جنوب کی پارلیمانی نشست سے 1996 سے رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ ان کی پیدائش 22 جولائی 1959 میں بینگلورو میں ہوئی تھی ۔ انہوں نے ایل ایل بی کی پڑھائی کی تھی ۔ پسماندگان میں ان ک اہلیہ تیجسونی اور اور دو بیٹیاں ایشوریہ اور وجےتا ہیں۔

ان کے انتقال پروزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے غم کا اظہار کیا ہے ۔

نرملا سیتارمن نے ٹویٹ کیا ہے ’’اننت کمار کے انتقال کی خبر سن کر شدید غم ہوا ۔ انہوں نے بی جے پی کی لمبے وقت تک خدمت کی ہے اور بینگلورو ان کے دل و دماغ پر ہمیشہ رہا‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا