English   /   Kannada   /   Nawayathi

نتیش سے ناراض کشواہا نے شرد یادو سے کی ملاقات ،عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی اٹکلیں تیز

share with us

بہار:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)بہار میں این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں میں ہر نئے دن کے ساتھ رشتہ خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ مرکزی وزیر اور آر ایل ایس پی کے سدر اپیندر کشواہا نے آج صبح دہلی میں حزب اختلاف کے رہنما شرد یادو سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پہلے سے طے نہیں تھی ۔ اس ملاقات کے سیاسی مطلب نکالے جا رہے ہیں اور ان کے بہار کے عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی اٹکلیں تیز ہو گئی ہیں ۔واضح رہے اس سے قبل وہ آ ر جے ڈی کے تیجسوی یادو سے بھی ملاقات کر چکے ہیں ۔

آج کشواہا کی ملاقات بی جے پی صدر امت شاہ سے بھی ہونی تھی ۔ ذرائع کے مطابق وہ اس ملاقات میں امت شاہ سے نتیش کمار کی شکایت کریں گے کہ وہ ان کی پارٹی کے ارکاان اسمبلی کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ خبریں ہیں کہ آر ایل ایس پی کے دو ارکان اسمبلی جنت دل (یو) میں شامل ہو چکے ہیں۔

شرد یادو سے ملاقات پر کشواہا نے کہا کہ ’’ ہماری پارٹی تو الگ ہے لیکن مدے ایک جیسے ہیں‘‘ ۔ اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی سدھانشو شیکھر اور للن پاسوان کے جے ڈی یو میں شامل ہونے کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ نتیش کمار ان کو برابد کرنا چاہتے ہیں ۔کشواہا نے خود کو این ڈی اے کا حصہ بتاتے ہوئے کہا کہ جو نتیش کمار کر رہے ہیں وہ اپنے لئے اچھا نہیں کر رہے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا