English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی بی آئی معاملہ ،الوک ورما کے خلاف سی وی سی نے سپریم کورٹ میں پیش کی رپورٹ

share with us

نئی دہلی:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سی بی آئی تنازعہ پر مرکزی ویجلنس کمیشن نے پیر کو یعنی آج سپریم کورٹ میں مہر بند جانچ رپورٹ پیش کر دی ہے، جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے تاخیر سے جانچ رپورٹ جمع کرنے کو لے کر سی وی سی کو پھٹکار بھی لگائی، اس پر سی وی سی کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت مین سونپی گئی رپورٹ 3 سیٹ میں ہے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ رپورٹ وقت پر کیوں نہیں داخل کی گئی، سماعت کے دوران سی وی سی کی جانب سے تشار مہتا نے کہا کہ ہم رپورٹ کل ہی سپرد کرنا چاہتے تھے، جس پر سی جے آئی نے کہا کہ ان کا دفتر کل بھی کھلا ہوا تھا، آپ چاہتے تو جمع کر سکتے تھے۔

بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ 26 اکتوبر کو سی وی سی کو ہدایت دی تھی کہ سی بی آئی کے ڈائریکٹر آلوک ورما کے خلاف الزامات کی جانچ دو ہفتوں کے اندر اندر مکمل کی جائے، یہ تفتیش سپریم کورٹ کے سابق جج اے کے پٹنائک کی نگرانی میں ہونی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا