English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : رنگین کٹہ کے قریب پیش آیا دوہرا سڑک حادثہ ، ایک خاتون ہلاک ، پانچ شدید زخمی 

share with us

 

بھٹکل 16؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے اہم شاہراہ 66پر پیش آئے دوہرے سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت واقع ہونے اور دیگر پانچ کے زخمی ہونے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے ۔ فکروخبر کے مطابق یہ حادثہ صبح ساڑھے بجے اہم شاہراہ 66رنگین کٹہ میں پیش آیا ہے۔ کہا جارہا کہ دو رکشہ اوورٹیک کے دوران آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں دونوں بیچ سڑک ہی میں پھنس گئے ۔ اس دوران بنگلور سے مرڈیشور کی جانب جارہی تیز رفتار کار ان دونوں رکشہ سے ٹکراگئے اوراس کے ساتھ رکشہ کے پرخچے اڑگئے۔ حادثہ میں دونوں رکشہ کو شدید نقصان پہنچا اور ایک رکشہ کا اگلا پہیہ ہی الگ ہوگیا۔ حادثہ میں کل چھ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک خاتون نے منیپال منتقلی کے دوران اپنی آخری سانس لی جس کی شناخت تٹی ہکل کی مقیم مادھوری سریش نائک (42) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور ناگیش نائک (50) کو شدید چوٹیں آئیں ہیں اور اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ رکشہ میں سوار کو زیادہ تر چوٹیں آئیں ہیں اور کار پر سوار ایک لڑکی بھی زخمی ہوگئی ہے جسے اڈپی منتقل کیا گیا ہے۔ رکشہ میں موجود سلنڈر سے گیس رسنے کی وجہ سے فوری طور پر فائر بریگیڈ عملہ بھی موقعۂ واردات پر پہنچا اور اپنا مکمل تعاون پیش کیا ۔شہری پولیس تھان ہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا