English   /   Kannada   /   Nawayathi

’مرزا پور‘ کا نام بھی بدلا جائے گا، ہندوتوا تنظیموں کی مہم شروع

share with us

مرزا پور:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)الہ آباد اور فیض آباد کانام تبدیل ہونے کے بعد بی جے پی کے مقامی لیڈروں اور دیگر ہندو وادی تنظیموں نے مرزا کا نام بدلنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ نگر علاقے کے بی جے پی لیـڈر رنتاکر مشر نے ضلع کا نام بدل کر وندھیادھام کرنے کی مہم تیز کردی ہے۔ وہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اس ضمن میں کئی بار خط لکھ چکے ہیں۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعلی مایاوتی نے مرزا پور کو سرکل ہیڈکواٹر کا درجہ دیاتھا۔ علاقے کی اہمیت اور عوام کے مطالبے کو دیکھتے ہوئے 1998 میں سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ نے سرکل ہیڈ کوارٹر مرزا پور کا نام بدل کر وندھیاچل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں ضلع مرزا پورکے لکھاوٹ کے سلسلے میں ہی لمبے عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے۔ اسے اتفاق کہیں یا لاپرواہی کہ ضلع کا نام دو طرح سے لکھا جاتا ہے۔ سرکاری تحریروں میں یہ ’’مرزا پور‘‘ لکھا جاتا ہے جبکہ مقامی لوگ ’’میرزا پور‘‘ لکھتے ہیں۔ پہلے نام کو نواب میر جعفر سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے جو غلامی کا مظہر مانا جاتا ہے۔ حالانکہ کہ مرزا پور کا نام میر جعفر سے جڑا ہے اس کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے۔

ضلع کے عمر دراز پڑھے لکھے لوگوں کا ماننا ہے کہ میرزا پور ہی صحیح نام ہے۔ وہ اس کی تشریح میں کہتے ہیں کہ میر کا معنی ہے سمندر جا کا معنی ہے پیدا ہونا۔ دونوں کو ملا کر اس کا مطلب ہوتا ہے۔ سمندر سے پیدا ہونے والی لکشمی مطلب مرزا پور کے نام کا لفظی معنی لکشمی پور ہے۔ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ وندھیا علاقے کی دیوی وندھواسنی کا یہ پیٹھ مہالکشمی کی ہم معنی ہے۔ دیوی یہاں مہا لکشمی کی شکل میں موجود ہیں اور لوگ سن کی پوجا کرتے ہیں۔ لہذا ضلع کانام ودندھیا دھام کیا جا نا چاہئے۔

ضلع مرزا پور کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کئی دہائی پرانا ہے۔ عوام کی خصوصی مطالبے پر کلیان سنگھ نے مرزا پور سرکل کا نام بدل کر وندھیا چل منڈل کیا تھا، تب بھی ضلع کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیاتھا جسے مسٹر کلیان سنگھ نے منظور بھی کر لیا تھا لیکن بعد میں وہ وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹا دئیے گیے اور یہ مطالبہ ٹھنڈھے بستے میں چلاگیا۔ یہاں نام تبدیل کرنے کا مطالبہ مسٹر رتناکر مشر کے بی جے پی سے ممبر اسمبلی منتخب ہونے کے بعد سے ہی زور پکڑنے لگا ہے۔ دراصل خود تناکر مشر نے اس مطالبے کو ممبر اسمبلی منتخب ہونے کے ساتھ ہی شروع کردیا ہے۔ مسٹر مشر نے لیٹر پیڈ، بورڈ وغیرہ میں اپنے پتے میں ضلع وندھیا دھام میرزا پور اترپردیش لکھنے کی شروعات بھی کر دی ہے۔ اب پریاگ راج اور اجودھیا کے بعد اس مطالبے میں اچانک تیزی آگئی ہے۔ مقامی پنڈر پروہت، مہنت، سادھو وغیرہ متحرک ہوگیے ہیں۔ وشوہندو پریشد کے رام چندر شکل اور ادے بھان تیواری نے کہا کہ وزیر اعلی کے یہاں آنے پر ان سے یہ مطالبہ کیا جا ئے گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا