English   /   Kannada   /   Nawayathi

رشوت خوری کے الزام میں سابق بی جے پی وزیر جناردن ریڈی گرفتار

share with us

بنگلور:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے سابق وزیر جی جناردن ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رشوت معاملہ میں ریڈی کو بنگلورو سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سینٹرل کرائم برانچ نے مفرور جناردن ریڈی کو 11 نومبر تک پیش ہونے کا جمعہ کو نوٹس جاری کیا ۔ اس نوٹس سے ایک دن پہلے ہی ریڈی کے بیلاری میں واقع گھر پرچھاپہ ماری ہوئی تھی ۔

غور طلب ہے کہ ریڈی ہفتہ کو پونجی گھوٹالہ کے سلسلہ میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے الزامات کو سیاسی سازش قرار دیا ۔ ریڈی اپنے وکیلوں کے ساتھ کار سے سینٹرل کرائم برانچ دفتر پہنچے تھے ۔

اس کے بعد ہفتہ کو رات تقریبا ڈھائی بجے تک ان سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ ریڈی نے کرائم برانچ کے ویٹنگ روم میں ہی رات گزاری ۔ اس کے بعد اتوار کی صبح نو بجے سے ان سے دوبارہ پوچھ گچھ شروع کی گئی ۔ پوچھ گچھ کے بعد کرائم بران نے ریڈی کو گرفتار کرلیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا