English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت سازی کے تعطل کے باوجوداس کا حل ڈھونڈ نکالیں گے، لبنانی صدر

share with us


متحدہ حکومت کی تشکیل کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کر دیا جائے گا،مشیل عون پرامید


بیروت:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)لبنان کے صدر مشیل عون نے کہا ہے کہ سیاسی تعطل کی برقرار صورت حال کے باوجود نئی حکومت کے قیام کا امکان موجود ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونٹی حکومت کی تشکیل کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو ختم کر دیا جائے گا۔حکومتی تشکیل میں کابینہ میں مذہبی گروپوں کا وزارتوں کی تقسیم اور نمائندگی کا معاملہ اٹکا ہوا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ لبنان میں رواں برس مئی کے پارلیمانی انتخابات کے بعد ابھی تک حکومت کی تشکیل ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ نامزد وزیراعظم سعد الحریری نے گزشتہ ماہ نومبر کے اوائل میں یونٹی حکومت کے قیام کا عندیہ دیا تھا لیکن یہ ممکن نہیں ہو سکا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا