English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاشقجی کے قتل کیس کو مشرق وسطٰی میں عدم استحکام کی وجہ بننے نہیں دیا جائے گا،فرانس

share with us


یورپی فوج کے بیان کو ٹرمپ نے غلط سمجھا،ان کا رد عمل غلط فہمی کی بنیاد پر تھا، فرانسیسی صدارتی محل 


پیرس:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ماکروں کی جانب سے دیے گئے یورپی فوج کی ضرورت کے بیان کی امریکی ہم منصب نے غلط تشریح کی۔ پیرس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس غلط فہمی کو دور کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدارتی دفتر کے اہلکار نے بتایاکہ دونوں رہنماؤں کی بہت بہت تعمیری رہی۔صدارتی محل کے حکام نے مزید بتایا کہ صدر ماکروں کے یورپی فوج کی ضرورت کے بیان پر امریکی ہم منصب کا رد عمل غلط فہمی کی بنیاد پر تھا۔حکام کے مطابق امریکی صدر نے فرانسیسی صدر کو کہاکہ ہم اس سے زیادہ قریب ہیں، جتنے دکھائی دیتے ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں صدور نے سعودی عرب کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیلی تحقیقات پر اتفاق کیا۔فرانسیسی صدارتی حکام کے مطابق خاشقجی کے قتل کیس کو مشرق وسطٰی میں عدم استحکام کی وجہ بننے نہیں دیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے یمن میں جاری جنگ کے حوالے سے سیاسی حل تلاش کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے یورپی دفاع پر خصوصی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ بات چیت میں شام اور ایران کے معاملات بھی شامل تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا