English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی شاہ سلمان سے ملاقات

share with us

ریاض:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈ ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نہیان الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی مسائل اور عالمی تنازعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ سلمان نے اپنے اماراتی مہمان کا استقبال شاہی محل میں کیا جہاں دونوں طرف کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے امارات کے ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام کی علامت اور خطے کو درپیش خطرات کے سامنے ڈھال ہے۔ سعودیہ نے ہردور میں علاقائی خطرات کے انسداد کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ امارات اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی دنیا میں نظیر پیش نہیں کی جا سکتی۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی تنازعات پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور مل کر ہرطرح کے خطرات کا مقابلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے عرب ممالک اور مشرق وسطی کودرپیش خطرات کی روک تھام کے لیے محوری کردار ادا کیا۔ الشیخ محمد بن زاید آل نھیان کا کہنا تھا کہ ہمیں سعودی عرب کی قیادت پرمکمل اعتماد اور بھروسہ ہے اور مشکلات میں ابو ظہبی ریاض کے ساتھ کھڑا ہوگا۔امارات کے ولی عہد نے کہا کہ شاہ سلمان کی دانش مندانہ اور جرات مندانہ پالیسیوں سے خطے میں امن اور خوش حالی کے فروغ میں اضافہ ہوا۔ سعودی عرب نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے مفادات کے لیے کام کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا