English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کی اندھا دھند گولہ باری میں 10بچے شہید اور کئی شہری زخمی:یمنی فوج

share with us

الحدیدہ ،صنعاء:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں سرگرم ایران نواز شدت پسند حوثی گروپ کی اندھا دھند گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں الحدیدہ میں کم سے کم 10بچے شہید اور کئی شہری زخمی ہوگئے جبکہ یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ گونری کا نصف علاقہ آزاد کرانے کے بعد اسے آئینی حکومت کی عمل داری میں شامل کردیا ہے۔ صعودہ گونرری میں تعینات یمنی فوج کے کمانڈر میجر جنرل ھادی طرشان الوایلی نے ایک بیان میں بتایا کہ سرکاری فوج تیزی کے ساتھ صعدہ میں باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں پیش قدمی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مران کے پہاڑی علاقوں، حیدین ڈاریکٹوریٹ اور دیگر اہم مقامات پرحوثی شدت پسندوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔یمنی فوجی جنرل کا کہنا تھا کہ صعدہ میں پانچ اہم مقامات سے حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری ہے۔ اب تک گورنری کا 50 فی صد جغرافیائی رقبہ باغیوں سے چھڑلیا گیا ہے۔ فوج آزاد کرائے گئے علاقوں میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب حوثی باغی شہری آبادی کوانسانی ڈھال کے طورپراستعمال کرنے کے ساتھ شہری آبادی پر وحشیانہ گولہ باری بھی کررہے ہیں۔جنرل طرشان نے کہا کہ باغیوں سے چھڑائے گئے علاقوں میں تعمیر نو کی سرگرمیاں جلد شروع کی جائیں گی۔دوسری جانب یمن میں سرگرم ایران نواز شدت پسند حوثی گروپ کی اندھا دھند گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں الحدیدہ میں کم سے کم 10بچے شہید اور کئی شہری زخمی ہوگئے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے الحدیدہ میں یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دوسری جانب سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ میں مزید ایک بڑے آپریشن کی تیاری شروع کی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں نے الحدیدہ میں شہری آبادی پراندھا دھند گولے برسائے جس کے نتیجے میں التحیتا او حیس میں 12 گھنٹوں کے دوران 10 بچے شہید ہوگئے۔مقامی طبی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی میں جنوبی الحدیدہ میں التحیتا میں چار بچے جاں بحق اور شیر خوارزخمی ہوگیا۔حوثیوں نے ساحلی علاقوں میں سرکاری عمارتوں، اسکولوں اور دیگر شہری تنصیبات پر ہاون راکٹوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ادھر یمن کے فیلڈ ذرائع کے مطابق الحدیدہ میں سرکاری فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔ فوج کی انجینیرنگ کور باغیوں کی طرف سے نصب کردہ بارودی سرنگیں اور زمین میں نصب کردہ بموں کی تلاش اور تلفی کا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا