English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کے خلاف متحد ہو رہی ہیں اپوزیشن جماعتیں ، ۲۲ نومبر کو ہوگا اہم اجلاس

share with us

نئی دہلی:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سال 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔ وزیر اعظم مودی کے خلاف ایک مرتبہ پھر سے مہا گٹھ بندھن بنانے کی کوششیں زور پکڑ رہی ہیں ۔ دھیرے دھیرے ہی سہی ، مگر بی جے پی مخالف پارٹیاں نزدیک آرہی ہیں ۔ ان پارٹیوں کو قریب لانے کی ذمہ داری آندھرا پردیش کے وزیر اعلی تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے اٹھائی ہے۔اس سلسلے میں چندرا بابو نائیڈو 22 نومبر کو دہلی میں غیر بی جے پی جماعتوں کے ساتھ اجلاس کریں گے۔ یہ اجلاس دہلی میں واقع اندھر پردیش بھون میں منعقد کیا جائے گا۔  

  قابل ذکر ہے کہ چندرا بابو نائیڈو گذشتہ کچھ ہفتوں سے حزب اختلاف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ تلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر نے سنیچر کے روز کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت سے ملاقات کی تھی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز نائیڈو نے تمل ناڈو کی حزب اختلاف کی جماعت ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالن سے بھی ملاقات کی تھی۔ 

اسٹالن سے ملاقات کے بعد نائیڈو نے میڈیا سے کہا تھا کہ 'ہم تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ 40 برسوں سے کانگریس سے ہمارا (ٹی ڈی پی) اختلاف رہا لیکن اس  وقت ایک ساتھ آنے کے لیے  ہماری کوششیں جاری ہیں۔ جمہوریت ضروری ہے۔ لوگ اپنے اختلاف درکنار کریں'۔ 

جمعرات کے روز نائیڈو نے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو گوڑا اور کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمار سوامی سے ملاقات کی تھی۔گذشتہ ہفتے چندربابو نائیڈو دہلی آئے تھے۔ یہاں انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے علاوہ حزب اختلاف کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا