:اور ہر طرح کے
فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ... کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ...

رائے بریلی:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) یوپی اے سربراہ سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے میں سابق ممبر اسمبلی اور محکمہ ریونیو کے کمشنر سمیت 15 لوگوں کے خلاف اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولس ذرائع کے مطابق سابق ممبر اسمبلی گجادھر سنگھ، سابق بی جے پی ضلع صدر آر بی سنگھ، ریونیو کمشنر ستیندر سنگھ گوتم، بلاک صدرستیندر سنگھ، آر ایس ایس لیڈر بھانو پرتاپ سنگھ، ونود سنگھ، راکیش سنگھ، نکھل سنگھ، پورب نائی، دنیش چودھری، انامکا سنگھ، سمیت 15 لوگوں کے خلاف اجتماوی آبروریزی پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے
قابل ذکر ہے کہ وزیراعلی کے رہائش کے سامنے گذشتہ پیر کو رائے بریلی سے آئی لڑکی انیتا سنگھ نے خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ دو بیٹیوں کو ساتھ لئے خاتون نے خود پر مٹی کا تیل ڈال کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔ وزیر اعلی کی رہائش کے سامنے تعینات سیکورٹی اہکار نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی جان بچائی تھی۔
اندرا نگر رائے بریلی کی رہنے والی انیتا سنگھ نے بڑی بہن اور ماں کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اور خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام لگایا تھا کہ پولیس کاروائی نہیں کر رہی ہے ۔ لکھنؤ میں اعلی افسران نے معاملے کی سخت نوٹس لیا ہے اور متاثرہ کی تحریری شکایت پر پولیس نے اجتماعی عصمت دری کے لئے اکسانے کا مقدمہ درج کیا ہے حالانکہ ابھی تک کوئی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
ادھر انیتا کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اسے ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے انیتا کی حالت کافی نازک بتائی ہے۔ انیتا کا الزام ہے کہ انہیں لوگوں نے ایک سال قبل اس کے بھائی کا قتل کردیا تھا جس کی مخالفت کرنے پر ماں اور بڑی بہن کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی۔ اپنی عزت تار تار ہونے کی وجہ سے ان دونوں نے خودکشی کر لی تھی اور اب یہ لوگ اس کا قتل کرنا چاہتے ہیں۔
(قومی آواز)
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |