English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال میں رت یاتراروکنے والوں کو کچل دیں گے ، بی جے پی رہنما کے زہریلے بول ،ٹی ایم سے نے کہا امن و استحکام کو ختم کرنا چاہتی ہے بی جے پی

share with us

بنگال:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی لیڈران متنازعہ بیانات دینے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ تازہ متنازعہ بیان مغربی بنگال بی جے پی مہیلا مورچہ کی سربراہ لاکیٹ چٹرجی نے دیا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مغربی بنگال میں جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہم رتھ یاترائیں شروع کرنے جا رہے ہیں۔ بی جے پی کی اس رتھ یاترا کو جو بھی روکنے کی کوشش کرے گا وہ رتھ کے پہیے کے نیچے کچل دیا جائے گا۔" انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے ذریعہ اس رتھ یاترا کو نکالنے کا مقصد ریاست میں جمہوریت قائم کرنا ہے۔

 

دراصل بی جے پی صدر امت شاہ کی قیادت میں پارٹی 7، 8 اور 9 دسمبر کو ریاست کے سبھی 42 لوک سبھا حلقوں میں تین رتھ یاترائیں نکالے گی۔ رتھ یاترا کے اختتام پر کولکاتا میں ایک بڑی ریلی منعقد کی جائے گی۔ خبروں کے مطابق اس ریلی کو وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کر سکتے ہیں۔ اسی ریلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لاکیٹ چٹرجی نے یہ متنازعہ بیان دیا ہے۔

لاکیٹ چٹرجی کے اس بیان کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ٹی ایم سی لیڈر پارتھ چٹرجی نے کہا ہے کہ "بی جے پی لیڈر قصداً مغربی بنگال کے امن اور استحکام کو ختم کرنے کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ بی جے پی کا اصل مقصد بنگال میں اپنا فرقہ وارانہ ایجنڈا چلانا ہے اور اسی لیے اس کے لیڈران اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔" انھوں نے مزید کہا کہ بنگال کے لوگ بی جے پی کی اس تقسیم کرنے والی سیاست کو شکست فاش دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا