English   /   Kannada   /   Nawayathi

بازار میں دستیاب ملاوٹی اشیاء کے مقابلہ میں غیر ملاوٹی اشیاء صحت کے لیے مفید : ابواء پروڈکٹ کے افتتاح پر علماء کرام کا اظہارِ خیال 

share with us

 بھٹکل 10؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے چند نو جوانوں کے ذریعہ شروع کیے جانے والے ابواء پروڈکٹ کا کل علماء اور عمائدین شہر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس مناسبت سے کل رات خوشحال شادی ہال نوائط کالونی میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اس پروڈکٹ کی خاصیتیں بھی عوام کے سامنے لائیں گئیں۔ اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ بازار میں اب ملاوٹی اشیاء کی بھرمار ہے اور یہ جاننا مشکل ہے کہ کونسا پروڈکٹ صحت کے لیے مفید ہے اور کونسا مضر ؟ انہوں نے سوالیہ انداز اختیار کرتے ہوئے حاضرین سے ہی پوچھ لیا کہ کس پروڈکٹ میں مقوی غذا ہے یہ بتانا اب مشکل ہوگیا ہے۔ ان حالات میں ہمارے نوجوانوں میں چند علماء اور دیگر نے ’’ ابواء‘‘ کے نام سے شروع کیے جانے والے پروڈکٹ کو آگے بڑھانا ہے۔ انہو ں نے کہا سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کو قائم کرنے والے علماء ہیں آپ مطمئن رہیں کہ آپ کے پیٹ میں اس کے ذریعہ سے کوئی حرام شئے نہیں جائے گی بلکہ ہمارے یہ علماء مکروہات اور مشتبہات سے بھی بچنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر ابواء پروڈکٹ کے ذمہ داروں نے اس کا تعارف کرتے ہوئے اس کو استعمال کرنے کی ترغیب دلائی اسی طرح ای کوڈ کے بارے میں وہاں تفصیلات فراہم کرائی گئیں۔ اس جلسہ میں نعتیہ مجلس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس موقع پر اسٹیج پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی ، مولانا محمدالیاس ندوی ، مولانا محمد انصار ندوی مدنی ، مولانا عبدالرب ندوی او رمولانا طلحہ ندوی وغیرہ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا