English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا یمن آپریشن میں جہاز ری فیولنگ معاہدہ ختم کرے: سعودی اتحاد

share with us

ریاض:10؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی فوجی اتحاد نے امریکا سے یمن جنگ میں شامل جہازوں میں دوران پرواز ایندھن بھرنے کا معاہدہ ختم کرنیکی درخواست کر دی۔غیرملکی خبر رساں ادارے نے کہا کہ سعودی اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا یمن آپریشن میں جنگی جہازوں کی دوران پرواز ری فیولنگ کا معاہدہ ختم کرے۔ حال ہی میں سعودی عرب اور فوجی اتحاد نے دورانِ پرواز ایندھن بھرنے کی اپنی صلاحیت بڑھا دی ، جس کے نتیجے میں امریکا سے مشاورت کے بعدری فیولنگ سپورٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی ۔ پینٹاگون یمن میں سعودی اتحاد کے 20فیصد جہازوں کو ری فیولنگ سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان نے رپورٹ پر تبصرے سے گریزکرتے ہوئے صرف اتنا کہاکہ معاملے پر سعودی عرب سے بات چیت ہو رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا