English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاض میں طوفانی بارش ، بڑی شاہرائیں دریا کی شکل اختیار کرگئیں 

share with us


ٹریفک حادثات میں متعدد گاڑیوں کو نقصان، ٹریفک کا نظام مفلوج 


ریاض :10؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی دارالحکومت ریاض میں ہو نے والی طوفانی بارش سے شہر کی بڑی شاہراہیں دریا کی شکل اختیار کرگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث ٹریفک حادثات میں متعدد گاڑیوں کو نقصان ہوا ہے اور ٹریفک کا نظام مفلوج ہوگیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور نظام زندگی بھی متاثر ہوا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی سعودی عرب کے مختلف حصے جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، طائف، دمام، الاحسا اور باحہ شامل ہیں، ان میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں اور درجنوں گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئی تھیں۔تاہم سعودی عرب کے ریسکیو ادارے کے مطابق بارش کے پانی میں بہہ جانے والی گاڑیوں سے لوگوں کو بچا لیا گیا تھا۔ بارش سے متعدد پروازیں بھی متاثر ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ ریاض اور دیگر شہروں میں اسی سال مارچ کے مہینے میں ہونے والی بارش سے بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا