English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہروں کے نام سے قبل اپنے مسلم کے وزراء کے نام بدلے بی جے پی : اوپی راجبھر

share with us

یوپی:10؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاست کے کچھ بڑے شہروں کا نام بدلا جا چکا ہے اور کئی مقامات کا نام بدلے جانے پر غور و خوض ہو رہا ہے۔ شہروں کا نام بدلے جانے سے اپوزیشن پارٹی کے لیڈران تو اپنی ناراضگی ظاہر کر ہی رہے ہیں، اب بی جے پی وزیر بھی اس سے خوش نظر نہیں آ رہے۔ یوگی کابینہ میں وزیر اوم پرکاش راجبھر نے ریاستی حکومت کو اس کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مغلوں کے نام پر رکھے گئے شہروں کا نام بدلا جا رہا ہے تو پھر سب سے پہلے بی جے پی کے ان مسلم لیڈروں کا نام بدلا جانا چاہیے جو ابھی پارٹی کے مسلم چہرہ بنے ہوئے ہیں۔

دراصل راجبھر نے ایک خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کے دوران اپنے یہ نظریہ بیان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے علاوہ یو پی کابینہ میں وزیر محسن رضا، یہ پارٹی کے تین مسلم چہرے ہیں، پہلے ان کا نام بدلا جائے۔‘‘ ساتھ انھوں نے کہا کہ جب بھی وہ پسماندہ اور مظلوم طبقہ کے لوگوں کے افسران کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تب توجہ بھٹکانے کے لیے اس طرح کے ایشوز اٹھائے جاتے ہیں۔

اوم پرکاش راجبھر نے مسلمانوں کے ذریعہ ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کا بھی میڈیا کے سامنے اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ جو کچھ مسلمانوں نے دیا وہ کسی اور نے نہیں دیا۔ راجبھر نے سوال کیا کہ ’’کیا ہمیں جی ٹی روڈ کو اکھاڑ پھینکنا چاہیے؟ تاج محل کس نے بنوایا؟ لال قلعہ کس نے بنوایا؟‘‘

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی نے گزشتہ دنوں فیض آباد ضلع کا نام ایودھیا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل انھوں نے الٰہ آباد ضلع کا نام بدل کر پریاگ راج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مغل سرائے اسٹیشن کا نام بھی یوگی حکومت میں دین دیال اپادھیائے جنکشن کر دیا گیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا