English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں ٹیپو جینتی کا پروگرام خوشحال شادی ہال نوائط کالونی میں صبح دس بجے ہوگا منعقد 

share with us

 

بھٹکل 09؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) حکومتِ کرناٹکا کی طرف سے مجاہدِ آزادی ، شیرِ میسور حضرت ٹیپو سلطان شہیدرحمۃ اللہ علیہ کی یاد تازہ کرنے کے لیے ان کے یومِ پیدائش پر ٹیپو سلطان جینتی منائی جارہی ہے۔ 
اس سلسلہ میں بھٹکل تعلقہ انتظامیہ نے بتاریخ 10؍ نومبر 2018بروز سنیچر صبح دس بجے خوشحال شادی (نوائط کالونی ) میں ایک خصوصی جلسہ کا اہتمام کیا ہے جس میں حضرت ٹیپو سلطان رحمۃ اللہ علیہ کے حالاتِ زندگی پر مقررین خطاب فرمائیں گے اور انگریزوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے ملک کے اس جانباز سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ 
ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے تمام حضرات سے بر وقت شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا