English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا صرف نام بدلنا ہی رہ گیا ہے بی جے پی کا کام ! جیت ملی تو حیدر آباد کا بھی نام بدل دیں گے : بی جے پی رہنما

share with us

تلنگانہ:09؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یو گی آدتیہ ناتھ نے مسلم ناموں کی تبدیلی کی جو سیاست شروع کی ہے اس کا اثر گجرات کے بعد تلنگانہ میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

 

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بی جے پی کے رہنما راجا سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو حیدرآباد اور دیگر شہروں کے نام تبدیل کر کے مشہور شخصیات کے نام پر رکھا جائے گا۔

راجا سنگھ نے کہا ہے جب بی جے پی اقتدار میں آئے گی تو ریاست کی ترقی کے بعد پارٹی شہروں کے نام بدلنے پر توجہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور دیگر شہروں کا نام بدل کر مشہور شخصیات کے نام پر رکھا جائے گا جنہوں نے بھارت  اور تلنگانہ کے تعاون کیا تھا۔

راجا سنگھ  نے کہا کہ  قلی قطب شاہ نے اپنے  دور حکومت میں بھاگیہ نگر کا نام بدل کر حیدرآباد رکھ دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس زمانے میں ریاست کے دیگر شہروں کا بھی نام تبدیل کیا گیا تھا جن میں سے سکندرآباد اور کریم نگر شامل ہیں۔خیال رہے کہ تلنگانہ میں 7 دسمبر کو  اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور سیاست تیز ہو گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا