English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت کی لاپرواہی سے مولانا آزاد کی وراثت پر مبنی ویب سائٹ بند

share with us

:09؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مجاہد آزادی مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش کی مناسبت سے سنہ 2013 میں 11 نومبر کو مولانا آزاد کی وراثت پر مبنی 'مولانا آزاد ہیریٹیج ڈاٹ او آر جی' کے نام سے ایک ویب پورٹل لانچ کیا گیا تھا۔

 پورٹل کا افتتاح سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے۔رحمٰن خان نے کیا تھا۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس کے چلانے کے صرف 6 ماہ بعد ہی بند بھی ہوگیا تھا اور آج بھی بند ہے۔
پورٹل بند ہونے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ 'ڈومین' کی قیمت ادا نہیں کی گئی۔ مولانا آزاد کے نام سے منسوب کئی ادارے اور متعدد تنظیموں (سول سوسائٹی) کا کہنا ہے کہ پورٹل بند ہونے کی وجہ محض مرکزی حکومت کی لاپرواہی ہے۔

 ویب سائٹ پر پورے ملک میں اتحاد کی علامت مولانا آزاد کے نظریات، افکار و خیالات کے علاوہ ان کا لٹریچر اور پرانے تصاویر وغیرہ کو منظم طور پر شائع کیا گیا تھا۔

اس ویب سائٹ کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے ما تحت کام کرنے والا ادارہ آئی سی۔سی۔آر پر ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ آئی سی سی آر سے اتنا بھی نہ ہو سکا کہ وہ ڈومین کی قیمت ہی ادا کر دے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا