English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک شب والدین کے نام : جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں اللجنۃ العربیہ کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام

share with us

بھٹکل:08؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اولاد کے لئے ماں باپ سب سے بڑی نعمت ہیں، ماں باپ کا جس قدر احترام کیا جائے گا، اسی قدر اولاد سعادت مندی سے سرفراز ہوگی، قرآن مقدس میں اللہ تعالی نے جہاں توحید کی تعلیم اور شرک سے روکا ہے، وہیں ساتھ میں والدین کے ساتھ حسن سلوک اور عزت و احترام کا بھی حکم دیا ہے، جس سے صاف پتہ چلتا ہیکہ توحید کے بعد ماں باپ کی خدمت و اطاعت بہت اہمیت کی حامل ہے

   اللجنۃ العربیہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے پلیٹ فارم سے مختلف قسم کے پروگرامات منعقد ہو تے رہتے ہیں ، اسی سلسلہ کی مناسبت سے بروز بدھ رات بعد نماز عشاء جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں بعنوان ایک شب والدین کے نام سے ۷ نومبر۲۰۱۸ بروزبدھ ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے اپنے بہترین انداز میں والدین کے حقوق پر عمدہ تقاریر پیش کیں، اور ایک بہترین مکالمہ والدین کے ساتھ سلوک 146146جیسی کرنی ویسی بھرنی145145 کے عنوان پر پیش کیا گیا، نیز والدین کے احسانات پر ایک مباحثہ و عربی نظم بھی بطور مظاہرہ پیش کی گئی ،اس کے ساتھ ہی ایک نظم مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں والدین کے احسانات، خصوصیات، حقوق اور خدمات کو مترنم آواز میں پیش کیاگیا

  اس موقع پر مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب ندوی نے والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کا احترام کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خودغرض زمانے نے والدین سے بچوں کو بے پرواہ کردیا ہے، ضرورت ہے کہ ہم اپنے قول و عمل کے ذریعہ ان کی نصائح اور ان کے جذبات پر کھرے اترنے کی فکر کریں۔

  وہیں استاد جامعہ مولانا انصار صاحب ندوی نے اس پروگرام کا مقصد واضح کرتےہوئے کہا کہ اس پروگرام کا اصل پیغام محاسبہ کی دعوت ہے کہ کیا ہم والدین کی خدمت کو اپنے لیے قیمتی سرمایہ سمجھ رہے ہیں؟ ان کی رضا کے حصول کا جذبہ ہم میں ہے؟ اگر کوتاہی ہوئی ہے تو اس کے ازالہ کی فکر کریں اور آئندہ زندگی ان پر نچھاور کرنے کا عزم کریں۔

نظم مسابقہ میں مقابلہ میں ممتاز طلبہ کے نام درج ذیل ہی 
اول : شعیب داولچی (اعدادیہ ثانی) 
دوم: ابو محمد صفوان سدی احمدا (ششم عربی الف)
سوم: عاذب کوٹیشور (ششم عربی ب

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا