English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی پاکستانی وزیراعظم سے مدد کی اپیل

share with us

واشنگٹن:08؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کی اپیل پر پاکستان نے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کو یہاں دورہ کے دوران یہاں عافیہ صدیقی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔پاکستان نے 6 نومبر کو ایلس ویلز کے دورہ پاکستان میں عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ عافیہ صدیقی سے متعلق تمام تر بنیادی انسانی حقوق کو مدنظر رکھا جائے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی وفد کی جانب سے پاکستان کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل کی تھی۔

عافیہ صدیقی نے خط میں لکھا کہ 'عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی لہٰذا عمران خان میری رہائی میں مدد کریں،میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں، امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے کیوں کہ مجھے اغواء کر کے امریکا لایا گیا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک سائنسدان ہیں، جن پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا