English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن: حدیدہ میں شدید لڑائی، 6 دن میں سینکڑوں افراد ہلاک

share with us

حدیدہ :08؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے شہر حدیدہ میں شدید لڑائی جاری ہے، حوثیوں کے زیر قبضہ شہر میں گزشتہ 6 روز میں 200 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمنی فوج نے حدیدہ بندرگاہ کی جانب پیش قدمی کی ہے، لڑاکا طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اتحادی فوج نے محاصرہ کیا ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے راستہ دینے کی اپیل کی ہے۔ریڈ کراس نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ فریقین جنگ کے دوران عام شہریوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان نہ پہنچائیں۔واضح رہے کہ یمنی فوج اور حوثیوں کی لڑائی میں اب تک 10ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یمن میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا