English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کے حکم پر وزیر انصاف نے استعفیٰ دے دیا

share with us

واشنگٹن:08؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے وزیر انصاف جیف سیشنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔سیشنز کے خط میں کہا گیا ہے کہ میں قانونی عمل کے بنیادی پہلوں کی مدد کے لیے، جو انصاف کی بنیاد ہیں، یہ کام اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ ادا کرتا رہا ہوں۔صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سیشنز کے چیف آف سٹاف میتھیو جی ویٹاکر اب قائم مقام اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر سیشنز کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ اعلان کیا کہ ان کے چیف آف سٹاف میتھیو ویٹاکر قائم مقام اٹارنی جنرل کے طور پر کام کریں گے اور یہ کہ مستقل بنیاد پر اس عہدے کے لیے تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔ اگست کے شروع میں فاکس نیوز کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں سیشنز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محکمہ انصاف کا کنٹرول سنبھالنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا