English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اسپین کے ساتھ مل کر جنگی بحری کشتیاں تیار کرے گا

share with us

ریاض:08؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے اسپین کے ساتھ مل کر جنگی بحری کشتیاں تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ملٹری انڈسٹریز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ طور پر پانچ جنگی بحری جہاز تیار کرنے کا معاہدہ طے پایا ہے۔سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کا کسی دوسرے ملک سے یہ پہلا دفاعی معاہدہ ہے۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد سعودی دارالحکومت ریاض میں کیا گیا۔ یمن کی جنگ کی وجہ سے اسپین کو پہلے ہی سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا