English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیسیفک خطے میں آسٹریلیا اثر و رسوخ بڑھانے کا خواہاں

share with us

سڈنی:08؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)پیسیفک کے خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے تناظر میں آسٹریلیا نے اب اس خطے میں اپنے قدم جمانے کے مقصد سے تین بلین آسٹریلوی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں دفاع اور سیاست کے شعبوں میں بھی کئی منصوبے پیش کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اس خطے کے ساتھ آسٹریلیا کے تعاون کو ایک نئے مقام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ موریسن ان دنوں ایشیا پیسفک خطے کی ایک سمٹ کی تیاری میں مصروف ہیں، جو آئندہ ہفتے ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا