English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمومی بجٹ کی کمی کے نتیجے میں اسرائیلی ریاست کی سلامتی خطرات سے دوچار 

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :08؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)عمومی بجٹ کی کمی کے نتیجے میں اسرائیلی ریاست کی سلامتی خطرات سے دوچار ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی حکام کو خدشہ ہے کہ عمومی بجٹ میں کمی کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے سیکیورٹی کے منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حال ہی میں وزارت خزانہ اوراپنے اقتصادی مشیروں پرمشتمل ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس کے دوران اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ اگر عمومی بجٹ میں کمی ہوئی تو اس کے نتیجے میں اسرائیل کے سلامتی کے منصوبے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔نیتن یاھو اور دیگر عہدیداروں نے یکیورٹی کے بجٹ میں کمی دور کرنے کے لیے پیش کی گئی تجاویز پر غور کیا اور اسرائیل کو 2030 کے منصوبے کے تحت بجٹ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر خزانہ موشے کحلون نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا وزارت خزانہ بھی بجٹ خسارے کا سامنا کررہی ہے اور اس کا بجٹ خسارہ تین اعشاریہ چھ فی صد ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا