English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا: بہادر معلمہ نے جان پر کھیل کرطلبا مسلح حملے سے بچا لیے

share with us

خوف زدہ نہ ہوں، میں تم سے پہلے مرنے کوتیار ہوں، واقعہ کے بعد معلمہ صالحہ الکرشودی کا بیان سامنے آگیا 


صبراتہ:08؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے شہر صبراتہ میں گذشتہ ہفتے مسلح جنگجوؤں نے ایک اسکول پر حملہ کردیا۔ اسکول اس وقت طلبا اور اساتذہ موجود تھے۔ عسکریت پسندوں نے انہیں یرغمال بنانے کی کوشش کی مگر ایک بہادر معلمہ نے اپنی جان پر کھیل کر طلبا وطالبات کو دہشت گردی کے حملے سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں اسکول میں توڑپھوڑ کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکول کی معلمہ صالحہ الکرشودی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے اپنے طلبا کو حملے کے وقت یقین دلایا کہ وہ پریشان نہ ہوں۔ بہادر استانی نے اپنے طلبا کو مخاطب کرکے کہا کہ "آپ خوف زدہ نہ ہو میں تم سے پہلے مرنے کو تیار ہوں"۔ اس نے طلبا کو یہ بات اس وقت کہی جب عسکریت پسند اسکول میں گھس کر فائرنگ کررہے تھے۔ اس ساری صورت حال سے طلبا بہت خوف زدہ اورسہمے ہوئے تھے اور وہ شدت پسندوں کو اپنے سامنے فائرنگ کرتے دیکھ رہے تھے۔الکرشودی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح گروپ نے اسکول کا محاصرہ کرنے کے بعد طلبا کو گھیرے میں لے لیا۔ عسکریت پسندوں کو دیکھ کر طلبا نے چیخ پکار شروع کردی۔ ہم نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ فرش پر لیٹ جائیں اور کھڑکیوں کے سامنے کھڑے نہ ہوں۔ اس نے کہاکہ شدت پسندوں نے اسکول خالی کرنیکے لیے صرف پانچ منٹ دیے۔ اسکول کی انتظامیہ طلبا کے ساتھ گھروں تک گئی تاکہ کوئی بچہ رہ نہ جائے اور وہ بہ حفاظت اپنے گھروں کو پہنچ جائیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز صبراتہ میں ہاحمد الباشی نامی شدت پسند گروپ اور فوج کے درمیان ہونے والی لڑائی میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا