English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغی شہریوں کو انسانی ڈھال بناکر وسیع پیمانے پر تباہی پھیلا سکتے ہیں ، یمن 

share with us


یمن کی پوری اراضی کو باغیوں سے واگ زار کرانا حکومت کا حق ہے، ترجمان حکومت


صنعاء:08؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی پشت پناہی میں لڑنے والے حوثی باغی الحدیدہ میں جاری آپریشن کے دوران وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے اور دہشت گردی کے سنگین جرائم کا ارادہ رکھتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ آپریشن میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانے کے بعد حوثی باغی الحدیدہ میں سرکاری عمارتوں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے ساتھ شہریوں پر حملے بھی کرسکتے ہیں۔ یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عرب عرب اتحادی فوج الحدیدہ گونرری کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے یمنی فوج کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔ یمن کی پوری اراضی کو باغیوں سے واگ زار کرانا حکومت کا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الحدیدہ شہر، اس کی بندرگاہ کو باغیوں سے آزاد کرانے کے ساتھ ساتھ قومی وسائل کو جنگ کے بجائے غریب عوام کی بہبود پر صرف کرنے کے لیے جنگ جاری ہے جب کہ حوثی باغی قومی وسائل کو اپنے مذموم عزائم اور جنگی مقاصد پر صرف کر رہے ہیں۔بادی نے مزید کہا کہ حوثیوں نے الحدیدہ شہر میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود جمع کر رکھا ہے۔ تازہ آپریشن میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ بھاری اسلحے کی وجہ سے شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ حوثی باغی امدادی قافلوں اور عام شہریوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا