English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوب مشرقی انگلینڈ میں ریفریجریٹر نصب ٹرک سے 21 افرادگرفتار ،15بچے شامل

share with us


لوگوں کو برطانیہ میں غیرقانونی طور داخل ہونے میں معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے، تحقیقات جاری


لندن :08؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)جنوب مشرقی انگلینڈ کی سسکیس کاؤنٹی میں واقع نیوہیون پورٹ کے قریب سے حکام نے ریفریجریٹر نصب ایک ٹرک سے پندرہ بچے اور چھ جوان فراد کو حراست میں لیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق پکڑے جانے والے افراد کا تعلق غالباً ویت نام سے ہے اور یہ پینے کا پانی سپلائی کرنے والے اس ٹرک میں چھپے ہوئے تھیجوکہ بندرگاہ پر آرہا تھا۔مقامی برطانوی حکام اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں اورٹرک کے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورکوبھی حراست میں لیا گیا ہے۔اس پر لوگوں کو برطانیہ میں غیرقانونی طور داخل ہونے میں معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے۔برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ ان بچوں کو طبی امداد کی ضرورت نہیں تھی اور انھیں محکمہ سوشل سروسز کے حوالے کردیا گیا ہے۔جبکہ چھ بالغوں میں سے ایک اٹھارہ سالہ لڑکے اور ایک ستائیس سالہ خاتون کو ملک بدر کر دیا گیا۔ان کے علاوہ دیگر چار بالغوں کو امیگریشن حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا