English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک بھی ٹیپو جینتی پروگرام میں نہیں کریں گے شرکت 

share with us

بھٹکل 07؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) ریاستِ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے عظیم مجاہدِ آزادی حضرت ٹیپو سلطان رحمۃ اللہ کی یومِ پیدائش دس نومبر کو منائے جانے پر ہورہی مخالفت تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ بی جے پی کی حمایت یافتہ کئی تنظیمو ں نے اس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ریاست کی اتحادی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔ دو روز قبل مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے نے اترا کنڑا کے ڈپٹی کمشنر کو خط کے ذریعہ اس بات کا اطلاع دی تھی کہ ٹیپو جینتی پروگرام میں ان کا نام شامل نہ کیا ہے اب انہی کے نقشِ قدم چلتے ہوئے بھٹکل ۔ ہوناور حلقہ کے رکنِ اسمبلی سنیل نائک نے بھی تحصیلدار اور ڈپٹی کمشنر کو خط کے ذریعہ اس کی اطلاع دی ہے کہ ان کا نام بھی ٹیپو جینتی پروگرام میں شامل نہ کیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا