English   /   Kannada   /   Nawayathi

عقائد کے معاملہ میں بچوں کو انتہائی حساس اور باحمیت بنانے کی سمت قدم اٹھانے چاہئے : سونی پت میں علماء اور دانشورانِ قوم کی ذمہ داریوں کے عنوان پر منعقدہ یک روزہ پروگرام میں مولانا محمد الیاس ندوی کا فکر انگیز خطاب

share with us

سونی پت 07؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) آج معاملہ فرائض و واجبات یا سنن و مستحبات کا نہیں رہ گیا ہے بلکہ نوبت ہمارے نوجوانوں بالخصوص بچیوں کے ایمان کو لاحق خطرہ تک پہنچ گئی اور اگر ہم نے ان کی سطح پر کوششیں نہ کیں تو صورتحال کو مزید بدتر ہونے سے نہیں روکا جا سکے گا اور کل قیامت کے دن ہم عنداللہ مسوؤل ہوں گے.ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا محمد الیاس بھٹکلی ندوی نے کیا جو یہاں مدرسہ اسلامیہ شمس العلوم میں  کل منعقدہ سیمینار بعنوان عصر حاضر میں علماء و دانشوران قوم کی ذمہ داریاں میں خطاب فرمارہے تھے. مولانا محترم نے نونہالان امت کی فکری اور اسلامی ترتیب کے فقدان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ امت کے ہر نونہال کا اپنا بچہ اور بچی سمجھ کر ہمیں ان کی اخلاقی ترتبیت کی فکر کرنی چاہئے اور عقائد کے معاملہ میں انہیں انتہائی حساس اور باحمیت بنانے کی سمت قدم اٹھانے چاہئے.
ملکی منظر نامہ پر نہایت حساس نوعیت سے یکے بعد دیگرے پیش آنے والے ارتداد کے واقعات پر مولانا محترم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہاب پانی سے سر اوپر جاررہا ہے ۔ ہمارے بچیوں کا ایمان خطرہ میں پڑگیا ہے لہذا اس کی فکر کرنے کے لیے ہم آگے نہیں بڑھے تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ 
مولانا نے مدرسہ شمس العلوم کے ذمہ دار مولانا ارشد ندوی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں کہ جو ذہنی فکری عملی ارتداد کا شکار رہا ہے ایک مثالی دینی ادارہ قائم کرکے کام کرنے والوں کیلئے ایک مثال پیش کی ہے.
 ملحوظ رہے کہ مدرسہ کے طلباء محمد اویس کی تلاوت اور محمد حبیب کی نعت سے کانفرنس کا آغاز ہوا.نظامت کے فرائض جامعہ صفہ اسلامیہ، دیندار پور نئی دہلی کے مہتمم مولانا احمد ممشاد علی ندوی نے انجام دئے. ادارہ کے مہتمم اور کنوینر کانفرنس مولانا ارشد ندوی نے کلمات استقبالیہ اور کلمات تشکر پیش کئے اور علاقہ و اطراف سے تشریف لائے علماء و ائمہ کرام، ذمہ داران و دانشوران کا شکریہ ادا کیا. صدر محترم جناب مولانا الیاس صاحب کی دعاء پر کانفرنس کا اختتام ہوا. اس موقع پر مولانا مفتی ارشاد ندوی، ماسٹر جمشید صاحب، مولانا شکیل صاحب، مولانا خورشید صاحب، مولانا ارشد صاحب، مولانا نسیم صاحب ، مولانا ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی ، مولانا عبدالحئ ندوی ، مولانا عبداللہ دامدابو نقوی اور مولانا اظہار ندوی
 کے ساتھ علاقہ و اطراف سے ایک بڑی تعداد نے شرکت کی-

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا