English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراکش نے الجزائر کو تمام اختلافات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا 

share with us

مراکو:07؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مراکش کے فرماں روا شاہ محمد السادس نے الجزائر سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد کی بندش سمیت تمام معلق اختلافی معاملات کو زیر بحث لانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے۔شاہ محمد نے یہ باتایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ تقریب ہسپانوی سامراج سے مغربی صحرا کے ریجن کی مراکش کو واپسی کی یاد منانے کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔مراکش کے فرماں روا نے واضح کیا کہ رباط برادر ملک الجزائر کے ساتھ براہ راست اور کھلی بات چیت کے لیے تیار ہے تا کہ ان تمام اختلافات کو ختم کیا جا سکے جو دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مراکش دونوں ملکوں کے تعلقات پر طاری جمود ختم کرنے کے لیے الجزائر کی تجاویز اور منصوبوں کا خیر مقدم کرے گا۔شاہ محمد نے مراکش اور الجزائر کے درمیان سرحد کھولنے کا مطالبہ کیا جو 1994 سے بند ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معمول کے تعلقات بحال کیے جائیں۔مراکش کے فرماں روا نے واضح کی اکہ مجوزہ کمیٹی کی ذمے داریوں میں "تمام پیش کردہ معاملات کا مقصدیت کے ساتھ مطالعہ ، جذبہ خیر سگالی اور شرائط اور استثنا کے بغیر کھلا ایجنڈا" شامل ہے۔شاہ محمد کے مطابق ان کا ملک مغربی ریجن میں متنازع علاقے کے حوالے سے بین الاقوامی ایلچی ہارس کولر کی کوششوں کو سپورٹ کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا