English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردو سے محبت کے اظہار کیلئے 9؍نومبر کو ’’یومِ اردو‘‘ منانے کی اپیل 

share with us


بیدر:07؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) بیدر کی قدیم ادبی ، تعلیمی اور سماجی تنظیم ’’یارانِ ادب‘‘ کے سکریڑی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے محبانِ اردو ، اردو لیکچررس، معلمین ، اردو طلبہ اور اردو تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ 9؍نومبر کو ’’یومِ اردو‘‘ منائیں ۔ کیونکہ اس دن علامہ اقبال علیہ الرحمتہ کایوم پیدائش ہے اور تمام عالم میں ’’عالمی یومِ اردو‘‘ منایاجاتاہے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ ہم اردو جیسی اس زبان سے وابستہ ہیں جس کی شیرینی کاطوطی جہاں بھر میں بولتاہے۔ سیاسی قائدین اپنے ماتحتین کو اس زبان کوسیکھنے کی تلقین کرتے ہیں۔ کیونکہ اردو گنگاجمنی تہذیب کی نمائندہ اور بھارتی ثقافت کا اہم حصہ ہے۔ اردو نے جنگ آزادی میں حصہ لیا۔ اردو نے ہندومسلم بھائی چارہ کوبڑھایا۔ اردو زبان نے کم عمر ہونے کے باوجود خود کو عالمی سطح کی زبانوں کے مقابل کھڑا ہونے کی کامیاب سعی کی ۔ جناب بیدری نے خصوصیت کے ساتھ تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور خانگی مدارس کے ارباب مجاز سے اپیل کی ہے کہ 9؍نومبر کو یوم اردو مناکر طلبہ میں اردوزبان سے محبت کو پیدا کیاجائے۔ جس چیز سے محبت اور تعلق ختم ہوجاتاہے وہ چیز ختم ہوجاتی ہے۔ لہٰذا اردو کی بقا کے لئے ضروری ہے کہ اس سے تعلق اور محبت برقرار رہے۔ زائد تفصیلات کے لئے 98456 28595 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا