English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار: امارت شرعیہ کے تاریخی 100 سال

share with us

 

بہار:07؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) بہار میں امارت شرعیہ مسلمانوں کا ایک اہم ملی و دینی ادارہ ہے۔ گزشتہ تقریبا ایک صدی سے یہ ادارہ مسلمانوں کے شرعی مسائل کے حل کا سب سے اہم محور رہا ہے۔ آج یہ ادارہ اپنے قیام کا صد سالہ جشن منا رہا ہے۔امارت شرعیہ کا قیام 26 جون 1921 کو عظیم مجاہد آزادی و ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزادؒ، مولانا سید شاہ بدرالدین قادریؒ، مولانا سید شاہ محمد علی منگیریؒ جیسے علماء کی قیادت میں عمل میں آیا۔ امارت کے قیام کا مقصد مسلمانوں کو تعلیم، معاش اور ترقی کے میدان میں اسلامی نظام تعلیم اور اسلامی نظام تجارت کی روشنی میں رہنمائی کرنا،  خدمت خلق اور فلاحی ادارے قائم کرنا جیسے اہم مقاصد تھے اور ان ہی اعلی مقاصد کی تکمیل کے لیے اس کی بنیاد رکھی گئی۔

یہاں قاضی مجاہد الاسلامؒ کے نام سے موسوم ایک لائبریری بھی ہے جس میں نایاب کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے۔ امارت نے دارالقضاء کے ذریعہ تقریباً 83ہزار مقدمات کا تصفیہ کیا ہے۔ جبکہ شعبہ قضا امارت کے نظام شرعیہ کے نفاذ کا بنیادی پتھر ہے۔ یہ شعبہ موجودہ دشوار گزار حالات میں شریعت اسلامی کے نفاذ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

امارت شرعیہ کے زیر اہتمام امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام بھی 1991 میں عمل میں آیا۔ اس کے تحت کئی ٹکنیکل انسٹی ٹیوٹ چل رہے ہیں۔ پارا میڈیکل، آئی ٹی آئی اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی یہاں دی جاتی ہے۔ مولانا سجاد میموریل ہاسپٹل میں غریب مریضوں کا علاج بلا تفریق مذہب و ملت کیا جا رہا ہے۔ غرضیکہ مختلف شعبہ ہائے حیات کا احاطہ کرتے ہوئے امارت شرعیہ ناقابل فراموش کردار ادا کررہا ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا