English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوٹ بندی نے ہندوستانی معیشت کو تباہ کر دیا، مودی حکومت عوام سے معافی مانگے :کانگریس

share with us

نئی دہلی:07؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو کہاکہ نوٹ بندی کے دوسال پورے ہونے کے موقع پر انھیں عوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔کانگریس ترجمان منیش تیواری نے منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ دوسال قبل مسٹر مودی نے 8نومبر کو اچانک نوٹ بندی کا اعلان کرکے عوام کو  انتہائی مشکل حالات میں ڈال دیاتھا جس کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
انھوں نے کہاکہ اس کے لیے وزیراعظم کو 8نومبر کو ٹھیک 8بجے ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔انھوں نے کہاکہ کانگریس کے کارکنان نوٹ بندی کے دوسال مکمل ہونے کے موقع پر 9نومبر کو ملک بھر میں مظاہرے کریں گے ۔انھوں نے کہاکہ 500اور 1000روپئے کے نوٹ بند کرنے کے پیچھے جن مقاصد کے حصول کا دعویٰ کیاگیاتھا وہ پوری طرح سے ناکام ہوگیا۔
اس کے لئے مسٹر مودی کو 8نومبرکو ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ ریزروبینک آف انڈیا اور حکومت کے درمیان موجودہ ٹکراؤ نوٹ بندی کا ہی نتیجہ ہے ۔حکومت نے نوٹ بندی کے تین مقاصد کالادھن اورنقلی کرنسی کے خاتمہ اور دہشت گردی کی مالی اعانت ختم کرنے کا اعلان کیاتھا۔لیکن ان میں سے ایک بھی مقصد پورانہیں ہوسکا ہے ۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا