English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا قانون آئندہ ہفتے زیر بحث آئے گا : لیبرمین

share with us

دبئی :06؍نومبر2018(فکروخبر/ ذرائع)اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پارلیمںٹ میں آئندہ ہفتے اُس قانون کے حوالے سے ابتدائی رائے شماری ہو گی جس کے تحت اسرائیلیوں کے قتل یا قتل میں شرکت کے ذمّے دار ٹھہرائے گئے گرفتار فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کی اجازت ہو گی۔

تاہم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج تو پہلے ہی زمینی طور پر موت کے گھاٹ اتارنے کی کارروائیوں پر عمل پیرا ہے کیوں کہ وہ ایسے نہتّے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کرتی ہے جن سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہوتا۔

منگل کی صبح لیبرمین نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ " تین برس کی شدید مزاحمت کے بعد آخر کار آئندہ ہفتے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں آئین اور انصاف کی کمیٹی کے سامنے سزائے موت کے قانون کا بل پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد قانون کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں ابتدائی رائے شماری کے واسطے پیش کیا جائے گا"۔ لیبر مین نے واضح کیا کہ مشن کے پایہ تکمیل تک وہ ہر گز نہیں رکیں گے۔

قانون کے بل کے لیے لازم ہے کہ وہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں تین مرتبہ غور کے لیے پیش کیا جائے جہاں سے منظوری کے بعد وہ ایک نافذ العمل قانون کی صورت اختیار کر لے گا۔

فلسطینی تنظیم برائے آزادی فلسطین PLO کے زیر انتظام قیدیوں کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 6500 ہو چکی ہے۔ ان میں 350 بچّے، 62 خواتین، فلسطینی پارلیمنٹ کے 6 ارکان، 500 انتظامی گرفتار شدگان (بنا کسی الزام زیر حراست) اور 1800 مريض شامل ہیں۔ مریضوں میں 700 افراد کو فوری طبّی امداد کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا