English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر کی بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے کے باوجود ایتھلیٹ کی دوحہ میراتھن میں شرکت

share with us

دوحہ:06؍نومبر2018(فکروخبر/ ذرائع)قطر سے تعلق رکھنے والے ایک ایتھلیٹ نے اپنے ملک کی بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے کے باوجود دارالحکومت دوحہ میں حال ہی منعقدہ ایک میراتھن میں حصہ لیا ہے۔مبارک محمد بن سعد بن علی علاجی کا نام عرب ممالک اور بین الاقوامی سطح پر جاری کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

انھوں نے انسٹا گرام پر اپنے صفحے پر میراتھن میں اپنی حالیہ کامیابی کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ وہ دوحہ میراتھن میں دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔تصویر پر تاریخ درج ہے اور کیپشن میں یہ لکھا ہے: گذشتہ کل خیسہ کے علاقے میں پہاڑی میراتھن منعقد ہوئی تھی ۔یہ اس سیزن کی 23 سے 39 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے پہلی میراتھن تھی۔اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اس میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے‘‘۔

قطر نے گذشتہ سال مارچ میں مبارک محمد کا نام دہشت گردوں کی جاری کردہ اپنی فہرست میں شامل کیا تھا۔ان پر شام میں القاعدہ سے مل کر لڑنے اور انتہا پسند گروپوں کی مالی معاونت کا الزام ہے لیکن بلیک لسٹ ہونے کے باوجود وہ دوحہ میں آزادانہ گھومتے پھرتے ، دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیتے اور موٹر بائیک چلاتے نظر آتے ہیں۔

مبارک نے جون میں پرل ٹرایتھلون سائیکلنگ ریس میں حصہ لیا تھا اور ایجوکیشن سٹی میں تعلیمی سال 2017-2018ء کے منعقدہ کھیلوں مقابلوں میں دوڑ میں حصہ لیا تھا۔

انھوں نے اپنی روزمرہ کی مختلف سماجی سرگرمیوں سے متعلق تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔ ان میں ایک تصویر ان کے ایک ساتھی نے 15 ستمبر 2018ء کو بنائی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ سماجی سرگرمیوں اور کھیلوں کی مقابلوں میں حصہ لینے کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک ہیں۔انھوں نے ٹویٹر پر میراتھن میں اپنی کامیابی کی خود ہی اطلاع دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا