English   /   Kannada   /   Nawayathi

۱۵دنوں تک برف میں پھنسے رہنے کے بعد بکر وال کنبے کو مقامی لوگوں نے بچا لیا

share with us

 

30بھیڑ بکریاں ،گھوڑا سردی سے لقمہ اجل ،100بھیڑ بکریاں بیماری کی لپیٹ میں 


سرینگر:06؍نومبر2018(فکروخبر/ ذرائع) شدید برفباری کے دوران تین سا لہ لڑ کے سمیت گو جر بکروال کنبے کے چھ افراد کو مقا می لو گوں نے جنگل سے نکال کر محفوظ مقا م پرپہنچا دیا برفباری کے دوران بکروال کنبے کے 30بھیڑ بکریاں اور گھوڑا لقمہ اجل جبکہ 100کے قریب بھیڑ بکریاں بیماری کی لپیٹ میں ضلع انتظا میہ کی جا نب سے گجربکروال کنبے کوتین دنوں کے دوران نکا لنے کیلئے کو ئی بھی کاروا ئی عمل میں نہیں لا ئی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر پنچال دویژن کے کمپارٹمینٹ نمبر 20اور 21 میں شدیدبرفباری کے دوران پو نچھ لوٹنے والا ایک بکروال کنبہ پھس کررہ گیا ہے ۔نما ئندے نے نظیر احمد پسوال ولد شیرمحمد ،محمداشرف پٹھان ولددیوان علی کے علاوہ دوسرے کیی اور مقا می نوجوانوں کی خد مات حاصل کر کے پیر پنچال علاقے کی طرف روا نہ ہو ئے کئی گھنٹوں کی مسا فت کے بعد امدادی ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے 51سالہ مکھن دین ولد محمد سچی انکی 45سالہ اہلیہ فریضہ بیگم 3سالہ منیر حسین اور دو سالہ نذ یرحسین کو جنگلا تی علاقے میں انتہا ئی نازک حالت میں پایا ۔امدادی ٹیم نے گجربکروال کنبے کوشدیدبرفباری سے نکال کر کمپارٹمینٹ نمبر 27تک پہنچا دیا جہاں بسنت وڈر علاقے سے تعلق رکھنے والے مزیدافراد نے امدادی کاروا ئی میں شرکت کر کے شدید برفباری میں پھسے گجر بکروال کنبے کے افراد کیلئے کھا نے پینے کاسا مان اور کپڑے پہنچا دیئے۔نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے51سالہ مکھن دین نے کہا کہ وہ31اکتوبر کو بڈگام کے رائتھن علاقے کے کمپارٹمینٹ نمبر 20میں پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے عارضی طور پرکھیمہ نسف کیا کہ اس دوران موسم نے کروٹ لی شدید برفباری شروع ہو ئی ان کی بھیڑ بکریاں کھلے آ سمان تلے تھی تیس بھیڑ بکریاں اور گھوڑا آنکھوں کے سا منے لقمہ اجل ہو ئے بھیر بکریاں بھو کہ رہنے کی وجہسے انتہا ئی لاگر ہو چکی ہے اور ایک سو کے قریب بھیڑ بکریوں کو بیماریوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا