English   /   Kannada   /   Nawayathi

پنیٹاگون نے ٹرمپ کامیکسیکو سرحد پر پناہ گزینوں کے حراستی مراکز قائم کرنے کا حکم مسترد کردیا

share with us


واشنگٹن :06؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع "پینٹا گون" نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا میکسیکو کی سرحد پر پناہ گزینوں کے حراستی مراکز قائم کرنے کا حکم مسترد کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صدر کی طرف سے کہا گیا تھا کہ فوج میکسیکو کی سرحد سے داخل ہونے والے غیرقانونی تارکین وطن کو رکھنے کے لیے سرحد پر کیمپ لگائے تاہم پینٹا گون کی طرف سیاس حکم کو غیرمناسب قرار دیا گیا ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام نے بتایا کہ فوج کے وسائل کو غیرقانونی تارکین وطن کو روکنے پر صرف کرنے کے معاملے میں امریکی انتظامیہ میں شدید اختلافات ہیں۔ یہ معاملہ ٹرمپ کے نزدیک ان کی انتخابی مہم سے زیادہ اہم ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی فوج نے میکسیکو کی سرحد پر غیرقانونی تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے 7000 اہلکاروں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل پینٹا گون کے ترجمان روپ مانینگ نے کہا تھا کہ سوموار کو 5200 فوجی میکسیکو کی سرحد پر تعینات کردیے جائیں گے۔وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں مانینگ نے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد کسٹم ایجنسی کی مدد، سرحد کا دفاع اور امریکا میں داخلیکے لیے قائم کردہ چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی کی تعداد بڑھانا ہے۔انہوں نے جہا کہ میکسیکو سے متصل سرحد کو خار دار تاروں کے ذریعے بند کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سرحد پر لاجسٹک سپورٹ میں اضافہ، اور فوجی یونٹوں کی معاونت کے لیے ملٹری ہیلی کاپٹر آپریشن بھی ان کی مہم میں شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا