English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ نے 3 ایرانی جوہری تنصیبات کو پابندیوں سے مستثنٰی کر دیا 

share with us

واشنگٹن:06؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ نے تین ایرانی جوہری تنصیبات کو پابندیوں سے مستثنٰی کر دیا تاہم خبردار کیا ہے کہ تنصیبات کی کڑی نگرانی جاری رہے گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات آریک ، بوشیر اور فورڈو کو پابندیوں سے مستثنٰی کیا جا رہا ہے تاہم شفافیت اور ملک پر دباؤ برقرار رکھنے کے لئے کڑی نگرانی میں تینوں نان پرولیفریشن پراجیکٹس جاری رہیں گے ۔ واضح رہے پیر کے روز امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیاں مزید سخت کر دی تھیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا