English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران پر امریکی پابندیاں معاشی دہشت گردی ہے، حماس

share with us

غزہ :06؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے امریکا کی جانب سے ایران پر معاشی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے معاشی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جماعت اور پوری فلسطینی قوم ایران کے ساتھ اور امریکا کے خلاف ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی ایران پر پابندیوں کا مقصد مشرق وسطی میں عدم استحکام پیداکرنا اور خطے میں امریکی منصوبوں کی مزاحمتی پروگراموں کو کم زور کرنا ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ امریکا صرف صہیونی ریاست کی خدمت گذاری میں مصروف ہے۔ ایران پر پابندیاں صہیونی قوتوں اور اسرائیل کی خوش نودی حاصل کرنا،قضیہ فلسطین کو تباہ کرنا اور عرب اور اسلامی قوتوں کو ایک دوسرے کے محاذ آرائی پر مجبور کرنا ہے۔حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم، حکومت اور جماعت مشکل کی گھڑی میں ایران کے ساتھ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی سازشیں بری طرح ناکامی سے دوچار ہوں گی۔خیال رہے کہ امریکا نے ایران پر تازہ معاشی پابندیاں عاید کی ہیں۔ یہ پابندیاں سنہ 2015 کو امریکی حکومت اور تہران کیدرمیان معاہدے کے دوران اٹھا دی گئی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا