English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیۃعلماء مہاراشٹر (مولانا ارشد مدنی) کی طرف سے باندرہ آتشزدگی متاثرین میں 200گھریلو سامان کے کٹ تقسیم

share with us

ممبئی :06؍نومبر2018(فکروخبر/ ذرائع)گزشتہ روز نرگس دت نگر (لال مٹی)باندرہ ویسٹ میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔جس میں تقریباً 200مکانات جل کر راکھ کے ڈھیر ہوگئے تھے،اور لاکھوں روپئے کی املاک تباہ و برباد ہوگئی تھی۔
جمعیۃعلماء کھارباندرہ سینٹرل زون و مقامی یونٹ کے ذمہ داران مفتی بلال صاحب (صدر جمعیۃعلماء کھار باندرہ سینٹرل زون ،ممبئی)محمد ہاشم خان (جنرل سکریٹری کھار باندرہ سینٹرل زون ،ممبئی) جناب روح الحق عراقی صاحب(صدر جمعیۃ علماء باندرہ ایسٹ) روح الحق صاحب کھار باندرہ زون میں ایک ایسی شخصیت ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جناب کو اپنے بندوں کی خدمت کیلئے ہی وجود بخشاہے،جب جب کھار باندرہ و ماہم میں آتشزدگی متاثرین کو مدد کی ضرورت پڑی تو سب سے پہلے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے ذمہ داروں کے ایک اشارے پر اپنی ٹیم کے ساتھ متاثرہ علاقے میں حاضر ہوجاتے ہیں ،اسکے بعد جمعیۃ کے ذمہ داران کے رابطہ میں رہ کر کھانے پینے سے لیکر اور ضرورت کی وہ چیزیں جسے گھر آباد ہونے میں کم سے کم وقت لگتا ہے ان سب کا انتظام کراتے ہیں ،اللہ تعالیٰ اس مبارک جماعت (جمعیۃعلماء مہاراشٹر ارشد مدنی) کے ساتھ رہ کر ہم سب کو بھی اخلاص کے ساتھ اپنے بندوں کی خدمت کے لئے قبول فرمائے۔
جناب ریاض احمد قریشی صاحب(صدر جمعیۃعلماء کھار)جیسا کہ گذشتہ پریس ریلیز میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے خازن مفتی محمد یوسف نے آتشزدہ علاقہ (نرگس دت نگر باندرہ)پہونچ کر مقامی جمعیۃعلماء کے ذمہ داران پر مشتمل ایک نمائندہ وفد کے ساتھ متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کر کے انہیں تسلی اور صبرکی تلقین کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر( ارشد مدنی) آتشزدگان کی امداد و راحت رسانی اور باز آباد کاری کے لئے بھر پور کوشش کرے گی،مفتی محمد یوسف صاحب نے فرمایا کہ آپ میں سے کوئی ایک اس پورے کام کا ذمہ دار ہونا چاہئے تاکہ تمام کام ذمہ دار کے مشورہ سے ہو اور کوئی دشواری پیش نہ آئے ۔خیر حاضرین وفد کی نگاہیں جناب ریاض احمد قریشی کی طرف متوجہ ہوئیں اور متفق رائے سے ریاض احمد قریشی کو اس پورے کام کی ذمہ داری سونپ دی گئی،جس نے بڑے ہی اچھے انداز اور طریقہ سے آخری مرحلے تک اس ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا۔
قاری محمد یعقوب صاحب (صدر جمعیۃعلماء باندرہ و امام و خطیب مسجد جماعت جمہوریہ باندرہ) جناب ظہیر عمر صاحب (خازن جمعیۃعلماء باندرہ)جناب مولانا عمران صاحب(جنرل سکریٹری باندرہ)جناب مولانا محمد عمیر صاحب جو اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں،جنہوں نے اپنے احباب کے ساتھ مل کر (نرگس دت نگر باندرہ)آگ متاثرین اور تباہ حال لوگوں کے لئے حادثے والے دن سے لیکر آج تک بھی ان کی مدد پہونچانے میں رات اور دن ایک کردیئے ہیں ،اللہ تعالیٰ اپنی شایان شان مولانا عمیرصاحب اور انکے ساتھیوں کو خوب سے خوب جزائے خیر عطا فرمائے۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے ذمہ داران جناب مولانا مستقیم احسن اعظمی ،جناب مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی،جناب گلزار صاحب اعظمی ،جناب مفتی محمد یوسف صاحب قاسمی ان تمام ذمہ داران کی ہدایت کے مطابق جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی جانب سے آتشزدگی کی وجہ سے شدید متاثرین اور مستحق افراد کے درمیان روز مرہ استعمال ہونے والے برتنوں کا سیٹ جسمیں دو چٹائی،پلاسٹک کی بڑی بالٹی،مگہ،پینے کے پانی کے لئے اسٹیل کے دو ہنڈا،تین پتیلا ڈھکن کے ساتھ،چمچہ،خپگیر،دو عدد گلاس،چار پلیٹ،دو کٹورے اور چھوٹی چمچ وغیرہ جمعہ کی نمازکے بعد متاثرہ علاقے کے نکڑ پر جمعیۃ کی عارضی آفس میں تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نے جمعہ کی نماز سے پہلے جماعت جمہوریہ میں ممبر سازی کے تعلق سے خطاب فرمایا ،حضرت نے اپنے خطاب میں ہندوستان کی تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اسلاف کی قربانیوں سے سامعین کو روشناس کرائے،اور فرمایا جتنا ہندوستان میں برادران وطن کا حق ہے اس سے کہیں زیادہ ہم مسلمانوں کا حق ہے،آزادی وطن کے لئے لاکھوں کی تعداد میں علمائے حق نے اپنی جا ن کی قربانیاں پیش کیں ،جب جا کر ہمارا ملک آزاد ہوا۔انہیں علمائے حق کی جماعت کی ایک کڑی جسے ہم اور آپ جمعیۃعلماء ہند کے نام سے جانتے ہیں جس کے موجودہ صدر جناب مولانا سید ارشد مدنی صاحب ہیں ۔اس جماعت سے جڑے رہنے کے لئے ہر دو سال میں ممبر سازی ہوتی ہے،مولانا نے اپنے خطاب میں جمعیۃ کے ممبر بننے کے لئے عوام سے پر زور اپیل کی اور کہا آپ خود بھی ممبر بنے دوست احباب و متعلقین کو بھی ممبر بنائیں ۔ہر بالغ مسلمان(مرد و عورت) جمعیۃعلماء ہند کا ممبر بن سکتا ہے۔
بعدمیں امام و خطیب قاری محمد یعقوب صاحب بزرگ شخصیت جو اس باندرہ یونٹ کے صدر بھی ہیں،ممبر بننے کا طریقہ عوام کے سامنے پیش کیا،اور فرمایا نماز کے بعد مسجد کے باہر ہمارے احباب ممبر بنانے کے لئے کھڑے ہیں تقریباً جمعہ کی نماز کے بعد 4000ممبر بنے،اور بعد میں بھی ممبر بننے کے لئے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں ،ممبر بننے کا سلسلہ 30نومبر 2018تک جاری رہے گا۔
مفتی محمد یوسف صاحب قاسمی (خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر و امام و خطیب جامع مسجد کھار مرکز)یہ پورا نظام حضرت مفتی صاحب کی کوششوں سے عمل میں آیا۔مولانا اشتیاق صاحب (نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر) مولانا اسلم صاحب قاسمی (صدر جمعیۃعلماء ملاڈپٹھان واڑی) موجود تھے۔ضروری اشیاء کے تقسیم کے وقت بڑی تعداد میں متاثرین بھی موجود تھے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا