English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی راج: الہ باد کے بعد لکھنؤ کے 'اکانا اسٹیڈیم' کا بھی نام تبدیل کردیا گیا

share with us

لکھنو:06؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست اترپردیش کے دارالحکومت میں واقع اکانا اسٹیڈیم کو سابق وزیراعلی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اپنی خصوصی نگرانی میں بنوایا تھا

 بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی-20 میچ سے عین قبل اترپردیش کی حکومت نے لکھنؤ کے اکانا اسٹیڈیم کا نام بدل دیا ہے
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کے روز 'بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی اکاناکرکٹ اسٹیڈیم' کا افتتاح کیا۔پیر کے روز ہی اترپردیش کی حکومت نے لکھنؤ کے اکانا اسٹیڈیم کا نام بدل بھارت کے سابق وزیراعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے نام رکھ دیا تھا۔ریاستی گورنر رام نائک نے اسٹیڈیم کے نام میں تبدیلی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ 6 نومبر کو اکانا اسٹیڈیم میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی-20 میچ کھیلے جائیں گے۔

غور طلب ہے کہ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں 1991 سے 2009 کے درمیان پانچ بار پارلیمان سیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپئی اسٹیڈیم میں پہلی بار 6 نومبر کو عالمی میچ کھیلا جائے گا۔ 

قابل ذکر ہے کہ اس اسٹیڈیم کو اترپردیش کے سابق وزیراعلی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اپنی خصوصی نگرانی میں بنوایا تھا۔اس اسٹیڈیم میں بیک وقت 50000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا