English   /   Kannada   /   Nawayathi

لکھنو: مسلم مسافر خانہ بد حالی کا شکار

share with us

لکھنو:06؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اس مسافر خانے کی سنگ بنیاد 2 نومبر1976 میں مولانا سید ابو الحسن علی ندوی نے رکھی تھی۔غریب عوام کو پناہ دینےاور انکے عارضی قیام کے لیے اس مسافر خانے کی تعمیر کی گئی تھی مگر یہ آج اپنی بدحالی پر آنسو بہا رہا ہے۔مسلم مسافر خانے کے مینیجر طارق اقبال نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر 33 کمرے 4 بڑے ہال ہیں۔ حال میں رکنے کا ایک دن کا کرایہ 80 روپئے، ڈبل بیڈ روم کا کرایہ 100 روپے ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر ہر روز تقریبا 100 سے 150 لوگ  روزآنہ روکنے کے لئے آتے ہیں، اس کے باوجود یہ اپنی بدحالی پر رو رہا ہے۔اس مسافر خانے کی سنگ بنیاد 2 نومبر1976 میں مولانا سید ابو الحسن علی ندوی نے رکھی تھی۔اس مسافر خانے کے اراکین میں سید اطہر حسین، ظہیر حسین، مقبول احمد لاری وغیرہ قابل ذکر تھے۔  سنہ 2017  میں 15 جنوری سے قبل مسافروں کو یہاں صرف تین دنوں تک ٹھہرنے کی اجازت تھی، لیکن نئے قانون کے مطابق اب کوئی بھی شخص زیادہ سے زیادہ چار دنوں تک اس مسافر خانے میں قیام کر سکتا ہے۔

مسافر خانے کے مینیجر طارق اقبال نے کہا کہ بارش کے دنوں میں اس کے روم سے پانی ٹپکا کرتا ہے، جس وجہ سے مسافر حضرات کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ باربار شکایت کے باوجود بھی اعلی افسران اس جانب متوجہ نہیں ہورہے ہیں۔مسلم مسافر خانہ کے رامو ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ'' میں2004سے یہاں ملازمت کر رہا ہوں، یہاں پر باتھ روم، ٹائلٹ سبھی خراب ہیں، سیٹ ٹوٹی ہوئی ہیں، جس وجہ سے صفائی کرنے میں خاصی پریشانی ہوتی ہے''۔

رامپور سے آئے ہوئے علی مراد بتاتے ہیں کہ مَیں کئی سال سے یہاں آتا ہوں، لیکن یہاں کی صاف صفائی ہمیشہ سے ایسی ہی رہی ہے، ہماری مجبوری ہے کہ کم پیسوں کی وجہ سے ہمیں یہاں قیام کرنا پڑتا ہے۔

مسلم مسافر خانہ کے ملازم راہل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "ہم یہاں پر کئی برس سے کام کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہماری تنخواہ میں کسی بھی طرح کا اضافہ نہیں کیا گیا، بلکہ پہلے ہمیں 14 ہزار 800 روپے ملتے تھے، جسے کم کرکے  7500 کردیا گیا ہے۔راہل نے بتایا کہ پچھلے 17 یا 18 ماہ سے صرف 7500 روپئے پر کام کرنا ہماری مجبوری بن چکی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم مسافر خانہ صوبائی حج کمیٹی اور سنی سینٹرل وقف بورڈ کے زیراہتمام کام کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا