English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی این بی گھوٹالہ معاملہ : میہپل چوکسی کا قریبی ائیرپورٹ سے گرفتار

share with us

کولکاتہ:06؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے ملزم اور ملک سے فرار ہوچکے میہل چوکسی کے فرم ایگزیکٹیو کو منی لانڈرنگ کے الزام میں دم دم ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔دیپک کلکرنی ہانگ کانگ سے کلکتہ ائیر پورٹ پہنچے تھے۔ ای ڈی کے ذرائع کے مطابق کلکرنی کو عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ممبئی لے جایا جائے گا کیوں کہ یہ کیس ممبئی میں درج ہے۔کلکرنی چوکسی کے اوورسیس بزنس سے وابستہ ہیں۔کلکرنی ہانگ کانگ میں چوکسی کے ’ڈمی‘ فرم سے وابستہ ہیں۔ممبئی کی عدالت نے کلکرنی کے خلاف بھی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ میں چوکسی، نیرو مودی اور دیگر افراد کے خلاف مجرمانہ ایکٹ کے تحت جانچ چل رہی ہے اور یہ گھوٹالہ اسی سال سامنے آیا تھا۔ میہل چوکسی اور نیرو مودی پر ساڑھے تیرہ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے پی این بی گھوٹالہ کا الزام ہے۔ 2018 کے شروعات میں جب یہ مہاگھوٹالہ سامنے آیا تو اس سے پہلے ہی نیرو مودی اور میہل چوکسی کی جوڑی بیرون ملک فرار ہو گئی تھی۔ جانچ ایجنسیوں کا گھیرا کسنے کے بعد میہل چوکسی نے گزشتہ دنوں کروڑوں کی رقم ادا کر کیربیائی ملک انٹگوا کی شہریت خرید لی تھی۔ حکومت ہند نے انٹگوا حکومت سے بھگوڑے میہل چوکسی کی خودسپردگی کی عرضی دے رکھی ہے۔ اس کے علاوہ جانچ ایجنسیوں نے بھگوڑا قرار دے کر دونوں ملزمین کی کروڑوں کی ملکیت کو بھی ضبط کر اسے اٹیچ کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا